• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، ہلاکتیں 126 ہوگئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تبت میں 7.1 شدت کے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 126 افراد ہلاک اور 188 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح چین کے علاقے تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹنگری کاؤنٹی تھا، جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن میں سب سے بڑا 4.4 شدت کا تھا۔

زلزلے کے جھٹکے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو، بھوٹان اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

چینی نیوز ایجنسی کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی کے گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 رہی۔

بھارتی مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سیکنڈ تک عمارتیں لرزتی رہیں، تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تبت میں زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید