مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے ریاض الجنہ میں سال میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے پر لگائی گئی پابندی ہٹا لی گئی۔
نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
انتظامیہ حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ نسک کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کرسکیں گے۔
مسجد نبویﷺ میں موجود زائرین بھی موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادائیگی کے پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔