لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر نیب ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔
عدالتی اسٹاف نے پرویز الہٰی کی حاضری گاڑی میں جا کر مکمل کی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا تھا کہ پرویز الہٰی کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 7 جنوری کو طلب کر لیا ہے، عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے۔
عدالت نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا تھا کہ محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔