• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا: نشئی کی فائرنگ، بہن اور خالہ قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بورے والا کے علاقے فتح شاہ کے گاؤں 335 ای بی میں 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 1 ملزم نے اپنی بہن اور خالہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نشے کا عادی تھا، بہن سے پیسے مانگے، جس کے انکار پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں خواتین کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید