• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی آزادی اظہار رائے نہیں، ملک محمد احمد خان


قائمقام گورنر پنجاب اور اسپیکر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔

لاہور میں محکمہ اوقاف پنجاب کے تحت صوفی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جرائم کی معافی پر مذاکرات پر سب سے بڑھ کر تنقید کریں گے، سیاست اور جرائم میں فرق کریں۔

انہوں نے کہا کہ گھر کو جلانا سیاسی حق نہیں، ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی آزادی اظہار رائے نہیں، جو گناہ کیے اس کا ازالہ ہر صورت ہونا چاہیے۔

قائمقام گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ فوج کا کندھا خود استعمال کرو تو ٹھیک دوسرا کرے تو تنقید ہوتی ہے۔

تقریب سے خطاب صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے کہا کہ معافی اس کو ملتی ہے جو اپنے کیے پر شرمسار ہو، 9 مئی جرم ہے سیاسی عمل نہیں، جرم کا جواب سزا سے ہو گا، کے پی کے حکومت کو اسلام آباد میں چڑھائی پر شرم آنی چاہیے۔

تقریب میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی، چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد اور سیکرٹری اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری نے بھی شرکت کی، اس دوران قوالوں نے عارفانہ کلام سے سماں باندھ دیا۔

قومی خبریں سے مزید