• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدیر: محمّد رضی الاسلام ندوی

صفحات: 128، قیمت: 400 روپے

پاکستان میں اشاعت: اسلامک ریسرچ اکیڈمی، ڈی 35، بلاک 5، فیڈرل بی ایریا، کراچی۔

فون نمبر: 36349840 - 021

سہ ماہی’’ تحقیقاتِ اسلامی‘‘ اپنے وقیع علمی و تحقیقی مضامین کے سبب خاصی شہرت کا حامل جریدہ ہے۔ اِسے علمی حلقوں میں نہایت مستند و معتبر تصّور کیا جاتا ہے اور اِس کی زینت بننے والے مضامین ایک وسیع حلقے میں زیرِ بحث بھی رہتے ہیں۔ ہمارے سامنے اِس جریدے کے اپریل سے جون اور اکتوبر سے دسمبر تک کے دو شمارے موجود ہیں۔ 

پہلے شمارے میں مخنّث کے حقوق اور احکام پر محمّد رضی الاسلام ندوی، جب کہ ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں کے انگریزی ترجمۂ قرآن پر پروفیسر عبدالرحیم قدوائی اور’’اصطلاحاتِ قرآن کی جامع تشریح‘‘ کے عنوان سے پروفیسر عبیداللہ فہد فلاحی کے مضامین ہیں۔

نیز، پروفیسر محمّد سلیم قاسمی نے’’ مہدی منتظر سے متعلق روایات: ایک تجزیہ‘‘ اور مولانا کمال اختر قاسمی نے’’انشورنس کی شرعی حیثیت‘‘ پر اپنی تحقیق پیش کی ہے۔ دوسرے شمارے میں محمّد رضی الاسلام ندوی نے ’’وراثت میں عورت کا حصّہ‘‘ پر مضمون قلم بند کیا ہے، جب کہ ڈاکٹر حافظ فرحان ارشد کا’’قرآن و سنّت کا باہمی ربط: احناف کا نقطۂ نظر‘‘،مولانا محمّد برجیس کریمی کا ’’ہندو مت کا مطالعہ: اسلام کے تناظر میں‘‘ اور پروفیسر عبیداللہ فہد فلاحی کا مضمون’’عصری جامعات میں اسلامک اسٹڈیز‘‘بھی شامل ہے۔ 

علاوہ ازیں، سُودی قرض کی حقیقت سے متعلق علّامہ سیّد سلیمان ندوی کی ایک تحریر بھی شاملِ اشاعت ہے، جس کا ترجمہ مولانا طلحہ نعمت ندوی نے کیا ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید