• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا بھارتی اداکار کا کپور فیملی جیسے خاندان کا خواب پورا ہوگیا؟

کیا بھارتی اداکار کا بالی ووڈ کے کپور خاندان جیسی بہت بڑی ’فلمی فیملی‘ بنانے کا خواب پورا ہوگیا؟

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار 69 سالہ چرن جیوی کا 47 سالہ فلمی کیریئر ہے، انہوں نے بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کی لیکن وہ ناکام رہے۔

فلمی کیریئر میں 150 سے زائد فلمیں کرنے والے چرن جیوی دولت میں امیتابھ بچن، رجنی کانت، پربھاس سمیت کئی بڑے اسٹار سے بہت آگے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز حیدرآباد میں امریکن پروگریسو تیلگو ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کیا اور اپنی فیملی کی کامیابی پر گفتگو کی۔

چرن جیوی نے کہا کہ میرا بھائی پون کلیان اور بیٹا رام چرن زندگی میں میری بڑی کامیابیاں ہیں، میرے خاندان کا ہر شخص میری اچیومنٹ ہے، انہیں دیکھتا ہوں تو خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا میں بالی ووڈ کے کپور خاندان جیسی’فلمی‘ بہت بڑی فیملی بنانے کا خواب دیکھا تھا۔

چرن جیوی اپنے خاندان کی طرف سے فلم انڈسٹری میں آنے والے پہلے شخص تھے، لیکن اُس کے بعد بھائی پون کلیان اور ناگا بابو، بیٹا رام چرن ، بھتیجا الو ارجن، الو سریش، ورون تیج، سائی درگاہ تیج، ویشنو تیج اور بھتیجی نیہاریکا بھی اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں آگئے۔

اسی طرح کے خیالات کا اظہار پون کلیان بھی کر چکے ہیں، ایک بار انہوں نے کہا کہ ہم راج کپور کی فیملی جیسا بڑا خاندان چاہتے ہیں، یہی کامل یقین ہے، جس کی وجہ سے ہم آج یہاں پہنچے ہیں، آج اخبارات ہمیں ساؤتھ کا کپور خاندان لکھتے ہیں تو ہم خدا کا شکرادا کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید