• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کو کرائم فائٹنگ کی نئی حکمت عملی بتادی گئی

اسلام آباد پولیس کو کرائم فائٹنگ کی نئی حکمت عملی سے آگاہ کردیا گیا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی ) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی نے اجلاس میں 2025ء میں کرائم فائٹنگ کےلیے نئی حکمت عملی سے ایس ایچ اوز کو آگاہ کیا۔

دوران اجلاس آئی جی نے سینئر پولیس افسران کو تمام ایس ایچ اوز کے سروس ریکارڈ کی ہدایت کی اور انہیں ایس ایچ اوز کے شہریوں کے ساتھ رویے کو چیک کرنے کے احکامات دیے۔

آئی جی نے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں، ہفتہ میں 3 روز شہریوں کے مسائل کے حل کےلیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید