ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جدید اسکیننگ مشینز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹس اتھارٹی اور اے ایس ایف نے تمام ہوائی اڈوں پر سروے مکمل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جدید اسکیننگ میشن لگانے سے سامان کی تیز اسکیننگ اور سیکیورٹی نظام بہتر کرنے میں مدد ملے گی، منصوبے پر جلد عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سروے مکمل کرنے والے اداروں نے منصوبے پر مشترکہ طور پر کام تیز کردیا ہے، جس کے ذریعے نئی اسکیننگ مشینیں لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق جدید اسکیننگ مشینز کا منصوبہ اربوں روپے مالیت کا ہے، نئی مشینیں عالمی معیار کے مطابق ہوں گی، جس سے بین الاقوامی سیکیورٹی تقاضے بھی پورے ہوں گے اور سامان کی جانچ میں وقت کی بچت ہوگی۔