• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: حوالات میں 3 افراد کا قتل، تھانے پر حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی


فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مسلح افراد کے تھانے پر حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ملزمان نے لاک اپ میں بند مخالف گروپ کے 3 ملزمان کو فائرنگ کر کے قتل کیا جس کی سی سی ٹی وی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں 8 ملزمان کو تھانے کی عقبی طرف سےفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تاندلیانوالہ میں مسلح افراد نے تھانے میں گھس کر حوالات میں بند مخالفین پر فائرنگ کر کے 3 ملزمان کو ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حوالات میں بند ملزمان 3 افراد کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان بھائی تھے جبکہ زخمی ہونے والا ملزم ان کا کزن تھا۔