• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، مسلح افراد کی فائرنگ، حوالات میں بند 3 سگے بھائی قتل، کزن زخمی

فیصل آباد، تاندلیانوالہ ( نمائندہ جنگ، نامہ نگار) فیصل آباد میں مسلح ملزمان نے علی الصبح تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے حوالات میں بند تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے اور ان کا کزن زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والوں میں بلال، عثمان اور ناصر شامل، آصف زخمی، ملزمان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمہ میں ملزم تھے،جاں بحق ہونے والوں میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ آصف نامی ملزم زخمی ہوگیا ، ملزمان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمہ میں ملزم تھے اور تھانہ صدر کی حوالات میں بند تھے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا۔ ملزمان کی دیرینہ دشمنی کی وجہ اورمحفوظ رکھنے کے لئے سٹی کی بجائے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں بند کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ کے پیچھے سے سیڑھی لگا کر تھانے میں داخل ہوئے تمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند ملزمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سکھیرا برادری کے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔سی پی او کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔سی پی او نے کہا کہ تھانے کی سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید