• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ آج سے کراچی میں شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے کراچی میں شروع ہورہا ہےجس کی مجموعی انعامی رقم 80 لاکھ روپے ہے۔ ڈپارٹمنٹ کے ٹورنامنٹ میں سوئی ناردن گیس اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز ایچ پی سی اوول گراؤنڈ کراچی میں ، سرکای ٹی وی کے خلاف میچ سے کرے گی۔ نو ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 37 میچز شامل ہیں، فائنل 8 سے 12 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ سنگل لیگ راؤنڈ میں تمام ٹیمیں آٹھ آٹھ میچ کھیلیں گی۔ ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جبکہ سب سے نیچے کی دو ٹیمیں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں پہنچ جائیں گی ۔

اسپورٹس سے مزید