جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فروری کے آخر تک عوامی طاقت سے جدوجہد کا آغاز کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھتے ہیں، ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی حماس کو تیسری وارننگ جاری کر دی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ قوم کو بنیادی ضروریات پر سبسڈی نہیں دی جاتی۔
یاد رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ ممبر سازی مہم جاری ہے، لوگ تیار ہو رہے ہیں، احتجاج کا دائرہ وسیع ہو گا، حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران ہے، موسم بہتر ہو گیا اس کے باوجود یونٹ کم نہیں ہوئے، پچھلے سال کا جائزہ لیں تو لوگوں کا دگنے سے زیادہ بل آ رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل افراد اور ان کے قریبی لوگوں کی آئی پی پیز ہیں، جو پلانٹ مدت پوری کر چکے ہیں پھر بھی رقم ادا کی جا رہی ہے، ان کو ان کم ٹیکس میں بھی چھوٹ ہے، تنخواہ دار طبقہ کو تو ذرا بھی چھوٹ نہیں۔