بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے آنے والے چند سال میں شادی کرنے اور ماں بننے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے اور سابق ماڈل والکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی افواہیں کچھ وقت سے گردش کر رہی ہیں، دونوں کو ماضی میں ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس کے فوراً بعد دونوں شخصیات کو ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ان دونوں نے ایک دوسرے کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی تھی جس سے ان کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں مزید گہری ہو گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے اور والکر بلانکو نے اپنے رشتے اور تعلقات کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ سفر کے 5 سالہ منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ان 5 سال میں شادی شدہ ہوں گی، خوش اور بچوں کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہی ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال والکر بلانکو نے اننیا پانڈے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ تم بہت خاص ہو، میں تم سے پیار کرتا ہوں۔