• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دیا گیا

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی سول ایوی ایشن نے مسافروں کیلئے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔ 

اکاگا کے مطابق پاکستان، افغانستان، کینیا، کانگو اور موزمبیق کے مسافر کیلیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ 

اکاگا کے مطابق ان ممالک سے گزرنے والے جو 12 گھنٹوں میں ٹرانزٹ ایریا سے باہر نہیں جاتے ان کو استثنیٰ ہوگا۔ 

اکاگا کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اور سخت سزائیں دی جائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید