پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کی گراوٹ کی لہر چوتھے دن میں داخل ہوگئی، انڈیکس آج مزید 1500 پوائنٹس گر گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 1510 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 638 پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چار دن میں انڈیکس کی گراوٹ 4 ہزار 900 پوائنٹس سے زائد ہوچکی ہے۔
حصص بازار میں آج 69 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 159 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 476 ارب روپے ہے۔