• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر اور والد کی مشترکہ سالگرہ تقریب سے سوناکشی کے بھائی غائب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شادی میں عدم شرکت کے بعد ایک مرتبہ پھر سوناکشی سنہا کے بھائی انکی اہم تقریب سے غائب ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوناکشی حال ہی میں اپنی زندگی کے دو سب سے اہم مردوں اپنے والد شتروگھن سنہا اور شوہر ظہیر اقبال کےلیے مشترکہ سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔

سوناکشی سنہا نے یہ تقریب ایک نجی نوعیت کی رکھی تھی جس میں شریک مہمانوں کی تعداد قلیل تھی تاہم ان میں مشہور اداکارہ ریکھا شامل تھیں۔ 

یہاں جس بات نے سب کی توجہ حاصل کی وہ تقریب سے سوناکشی کے بھائیوں لَو اور خوش کی غیر حاضری تھی۔ 

سوناکشی نے اپنی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس تقریب کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ ویڈیو میں محبت، خوشیوں اور خوشگوار لمحات سے بھرپور اس جشن کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

شتروگھن سنہا نے 9 دسمبر 2024 کو اپنی 79ویں سالگرہ منائی جبکہ ظہیر اقبال نے 10 دسمبر کو اپنی 36ویں سالگرہ کا جشن منایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید