پاکستانی ٹی وی میزبان فضا علی نے رمضان شو پر تنقید کرنے والی سینئر اینکرز نادیہ خان اور ندا یاسر کو سخت جواب دے دیا۔
فضا علی نے کہا ہے کہ ان اداکاراؤں کی باتیں غیر منصفانہ ہیں۔
فضا علی نے اپنے شو کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندا یاسر اکثر اپنی پروگرامز میں مشہور شخصیات کی نجی اور بولڈ باتیں دکھاتی ہیں، مگر صرف میرے رمضان شو کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے نادیہ خان اور اداکارہ نور بخاری کے ماضی کے واقعے کا بھی حوالہ دیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ نادیہ خان نے نور بخاری کی شادی میں مداخلت کی تاکہ وہ وائرل ہو سکیں۔
فضا علی نے واضح کیا کہ میں کبھی بھی کسی کی ذاتی زندگی کا فائدہ نہیں اٹھاؤں گی۔
انہوں نے ندا یاسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اکثر اپنے شو میں مشہور شخصیات جیسے اقبال حسین، جمال شاہ اور فریال گوہر کی ذاتی اور رومانوی باتیں دکھاتی ہیں اور یہ رمضان شو میں کرتی ہیں، یہ غیر منصفانہ ہے، کم از کم پہلے اپنا ریکارڈ صاف کریں پھر میرے شو پر بات کریں۔
الزامات کے جواب میں فضا علی نے کہا کہ میرا مواد خود باخود پورے سال وائرل ہوتا ہے، مجھے توجہ حاصل کرنے کے لیے کوئی اسٹنٹ یا متنازع حربے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، رمضان کی حرمت کا احترام کیا جائے۔
فضا علی نے لیک ہونے والے مبینہ آڈیو کلپ پر بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلپ گزشتہ سال کے رمضان شو کا ہے اور کبھی بھی پبلسٹی کے لیے نہیں ڈالا گیا، میرے شو پر جذباتی ردعمل کسی کے ازدواجی مسائل سے ہمدردی کی وجہ سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ مہمان ذاتی باتیں شیئر کریں گی، کوئی سیکشن پروگرام کو وائرل کرنے کے لیے پلان نہیں کیا گیا۔
فضا علی نے خواتین کے مشکل ازدواجی حالات میں مدد دینے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ میرا کام دوسروں کا فائدہ اٹھانا نہیں، بلکہ مدد کرنا ہے۔