• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے، جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار اور اس کا ساتھی گرفتار ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقدمے میں دونوں افراد نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ جمعےکی صبح پیش آئے حادثے میں 2 شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید