• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی آر کے عدم اندراج کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے، آئی جی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہےکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف سنگین جرائم سے متعلق شہریوں کی فری رجسٹریشن آف ایف آئی آرز کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور ایف آئی آر کے عدم اندراج سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے ،بروقت اور فوری ایکشن کے تحت متعلقہ تھانہ انچارج اور عملے کوتبدیل کرکے محکمانہ کارروائی کی جائے، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈویژنز اور ڈسٹرکٹ شکایتی سیلز کی کارکردگی سے متعلق سیشنز کا انعقاد کیا جائے،ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز عوامی شکایتوں کے اندراج اور ازالہ کو یقینی بنائیں،ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز عوامی شکایتوں کے اندراج اور ازالہ کو یقینی بنائیں،آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی سمیت اے آئی جیز کمپلین سیل،ایڈمن اور آپریشنز سندھ نے شرکت کی، پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے 22A/Bکے تحت موصول عدالتی احکامات کے ڈیٹا ،ایف آئی آرکے اندراج اور عمل درآمد سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ شہری ایف آئی آرکے عدم اندراج اور تاخیر کے سبب عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں۔تحقیقات کے مطابق ایف آئی آرزکے عدم اندراج اور تاخیر کی شکایات میں مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید