کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف مصور صادقین کی 39ویں برسی کی مناسبت سے آرٹ نمائش "روشِ قلندر" کا انعقاد کیا گیا، افتتاح صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے محمد احمد شاہ کے ہمراہ کیا،نمائش میں رکھے فن پارے صادقین کی شہرہ آفاق پینٹنگز سے متاثر ہو کر بنائے گئے ہیں، مختلف مصوروں کے 27 فن پارے آویزاں کیے گئے۔