کراچی (اسٹاف رپورٹر)رضویہ تھانے کی حدود گولیمار نمبر 1 حیدری مسجد والی گلی میں واقع مکان سے ملنے والی 25 سالہ کنزا زوجہ راشد کی تشدد زدہ لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی کونامعلوم افراد کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنا گیا وہ باہر تھاگھر پہنچا تو اس کی بیوی شدید زخمی حالت میں تھی، اہلیہ کو نیم بہیوشی کی حالت میں سول اسپتال لےکر پہنچا جہاں دوران علاج دم توڑ گئی،ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کے سر پر زخم اور تشدد کے نشان پائے گیے ہیں۔