• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کی عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹر کرلیا

کراچی(جمشیدبخاری)8فروری 2024 کے الیکشن کے بعد6نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں جن میں سے2024میں بلوچستان قومی اتحاد، پاکستان عوامی قوت، پاکستان خدمت خلق لیگ، ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور پختونخواعوامی نیشنل پارٹی شامل ہوئی جبکہ 2025 میں پہلی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرکرلیا، ہےشاہدخاقان عباسی کی جماعت کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ہے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی، شاہدخاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینر ہیں، مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید