• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح آغاز سے ہی کاروبار کا منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 393 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 754 پر آ گیا ہے۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 329 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

دوسری جانب انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید