کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارت کو 22فروری کو پاکستان اور آخری راؤنڈ میچ دو مارچ کو نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے ۔ آسٹریلیا سے پانچویں ٹیسٹ کے دوران انہیں کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی ۔ بمراہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے اور سلیکشن کمیٹی کو فٹنس رپورٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ وہ تین ہفتے یعنی مارچ کے پہلے ہفتے تک وہاں ری ہیب کرینگے۔بمراہ کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔