• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دستاویز رد و بدل، انسانی اسمگلنگ کیس، 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کیس میں 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم صارم برنی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے اور ضمانت پر رہا ملزمہ عالیہ ناہید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت کیس کے 3 مفرور ملزمان بسالت خان، حمیرا ناز اور مدیحہ اسلام سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔

عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر ملزم صارم برنی کے وکیل نے اپنے موکل سے ملاقات کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیے اور کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید