• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں نوجوانوں کو انتشار کیلئے استعمال کیا گیا، عظمیٰ بخاری


پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خالی سرکاری اراضی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماضی میں نوجوانوں کو انتشار کیلئے استعمال کیا گیا۔ 

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ٹھوس منصوبے بنائے جا رہے ہیں، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی کامیابی سے بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ نہ کھلنے کی وجہ سے نہ سنایا جاسکا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ نہ کھل سکی، بشریٰ بی بی پشاور سے آنے میں لیٹ ہوئیں۔ 

انھوں نے کہا کسانوں کا رونا رونے والوں کو کسان کارڈ پر بھی تکلیف ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل عدالت بنانے جا رہے ہیں۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کابینہ میں تو سیل بند لفافے نہیں ہوتے۔

قومی خبریں سے مزید