پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 308 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 495 پر بند ہوا۔
شیئر بازار میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1 ہزار 475 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، کاروباری دن میں بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 773 رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 65 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کے سودے 39 ارب 64 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کی کپٹلائزیشن 25 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 197 ارب روپے ہے۔