• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان، کترینہ اور پربھاس کے ساتھ کام کے باوجود فلاپ رہنے والا اداکار کروڑوں کمانے لگا


بالی ووڈ کو 13 سال دینے والا فلاپ اداکار اب کروڑوں کمانے لگا، اس نے سلمان خان، پربھاس اور کترینہ کیف کے ساتھ بھی کام کیا۔

بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں، جنہیں انڈسٹری کی بڑی اور مشہور شخصیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، ان میں سے کئی فلم بینوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ اداکار نے 2007ء میں اداکاری کا سفر شروع کیا اور 13 سال کے دوران 11 فلاپ فلمیں دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اداکار معروف گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود اپنی پرفارمنس سے فلم بینوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

کترینہ کیف کے ساتھ فلم نیویارک، پربھاس کے ساتھ ساہو، سلمان خان کے ساتھ پریم رتن دھن پایو میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اس اداکار کا نام نیل نیتن مکیش ہے۔

نیل نیتن مکیش ایسے اداکار ہیں جنہوں نے بالی وود میں ایک دہائی سے زائد عرصہ قسمت آزمائی کی لیکن وہ اپنا نام نہیں بنا پائے لیکن انڈسٹری چھوڑنے کے بعد وہ کروڑوں کمارہے ہیں۔

نیل نیتن مکیش ۔ فوٹو فائل
نیل نیتن مکیش ۔ فوٹو فائل

بطور چائلڈ اداکار 1988 میں فلم وجے میں پرفارم کرنے والے نیل نے فن کی دنیا میں 2007ء میں بحیثیت ہیرو جونی غدار سے ڈیبیو کیا اور 2019ء میں بائی پاس روڈ کی تھی۔

اداکاری کی دنیا میں ناکامی کے بعد انہوں نے 2018ء میں اپنی پروڈکشن کمپنی کھولی، کاروباری لحاظ سے اُن کا فیصلہ درست ثابت ہوا، اس سے قبل 2017ء میں انہوں نے شادی کرلی تھی۔

نیل نیتن مکیش اب 24 جنوری کو ریلیز ہونے والی حساب برابر میں نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید