• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا، سیکیورٹی ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کی پاکستان میں در اندازی، حملوں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کیخلاف افواجِ پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

پاک فوج نے افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پاک فوج نے افغان طالبان کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے، 28 فروری کو پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق ہفتے کی صبح تک کی کارروائیوں میں 352 طالبان ہلاک جبکہ 535 زخمی ہوئے، ان کی 130چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 26 پر پاکستانی افواج نے قبضہ کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید