بگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک اہل کار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 10زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کُرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔
قافلے میں شامل گاڑیاں واپس ٹل روانہ ہو گئی ہیں جبکہ چھپری چیک پوسٹ سے بھی مال بردار گاڑیاں واپس آ رہی ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کُرم کے لیے ٹل کینٹ سے روانہ ہونے والے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں کُرم روانہ کی گئی تھیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں دوائیں، سبزی، پھل اور کھانے پینے کی چیزیں شام تھیں۔
قافلے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
تیسرے قافلے کے دوسرے مرحلے میں مزید گاڑیاں آج ہی کُرم روانہ کیے جانے کا امکان تھا۔