وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے زراعت سے وابستہ افراد کی مشکلات کا باخوبی اندازہ ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے، زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے زمینداروں کے اخراجات اور مشکلات میں کمی آئے گی جبکہ زمینداروں کے لیے جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ زراعت کے فروغ کے لیے مربوط پالیسی تشکیل دے رہے ہیں۔