• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبرز آف کامرس کے وفد نے وزیرِ اینٹی کرپشن محمد بخش مہر کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ اینٹی کرپشن محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ کاروباری شخصیات کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے، کرپشن کے خلاف سندھ حکومت نے اچھا کام کیا ہے۔

محمد بخش مہر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں مختلف محکموں کے ساتھ کاروباری شخصیات کے کرپشن کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے مختلف محکموں کے خلاف شکایت کے انبار لگا دیے۔

ایف پی سی سی آئی وفد کے سربراہ رضوان عمر جعفر نے کہا کہ مختلف محکموں میں جائز کاموں کے بھی پیسے مانگے جا رہے ہیں۔

اس پر صوبائی وزیر نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

محمد بخش مہر نے کہا کہ ملوث افسران کے خلاف شکایت ملنے کی صورت میں بروقت کارروائی ہو گی، اینٹی کرپشن کو ڈجیٹلائیزیشن کی طرف لے جا رہے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید