وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اگلے مہینے چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
کراچی میں واقع ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں شرکت کے دوران وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک موقع ہے کہ لائیو اسٹاک کاروبار والے معلومات کا تبادلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، جھینگے کی فارمنگ اور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر نوجوانوں اور وسائل پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائیں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ باہر سے آنے والی ویکسین سستے میں بنا رہے ہیں۔
تقریب میں شامل صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد ملکانی کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد نظر انداز شعبے کی طرف توجہ دلوانا ہے۔
سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی نے کہا کہ ایف ایم ڈی کے علاوہ تمام ویکسین سندھ میں بنا رہے ہیں۔