وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور داخلہ کو مراکش کشتی حادثے کے پاکستانی متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
افغان شہریوں کی تیسرے ملک منتقلی پر اجلاس میں مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کو تیسرے ملک میں آباد کرنے کے معاملے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مراکش کشتی حادثے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا بھی جائزہ لیا۔
اسحاق ڈار نے حکومتی ردعمل کو مربوط کرنے کےلیے ہدایات جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو پاکستانی متاثرین کو بروقت معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔