کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاؤن پولیس نےجی اوآر کالونی سے سرکاری ملازم کی چوری ہونے والے موٹرسائیکل چھ گھنٹے میں برآمد کر کے موٹرسائیکل چھننے اور چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ہفتے کو جی او آر کالونی کے فیلٹ میں رہائشی پذیر سرکاری ملازم عطا محمد کی موٹرسائیکل ایک گاڑی میں سوار چار نامعلوم افراد نے چوری کر لی تھی جس اطلاع ملنے پر پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جناح ٹاؤن اسد خان مندوخیل نے دیگر عملے کے ہمراہ جناح ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی اسی دوران کی کمپانڈو میں چیکنگ کی تو چار مشکوک افراد اور جی او آر کالونی سے چوری کی گئی موٹرسائیکل موجود تھی پولیس نے چاروں ملزمان اویس خان ٗ ظفر اللہ ٗ فرحان اور فیصل کو گرفتار کر کے تین ٹی ٹی چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گروہ کا سرغنہ گرفتار ہونے والا املزم اویس خان ہے یہ گروہ گاڑی میں سوار ہو کر شہر کے مختلف علاقے میں واردات کرتے ہوئے اب تک دو درجن سے زائد موٹرسائیکلیں چوری اور چھننے کا اعتراف کیا ہے مزید تفتیش کی جاری ہے