عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔
ورلڈ بینک نے عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025 جاری کردی، جس میں پاکستان میں اس سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے جون 2024 کے مقابلے 0.5 فیصد بہتری ظاہر کردی، آئی ایم ایف 3 فیصد اورحکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں 6.7 فیصد، بھوٹان میں 7.2 فیصد اور مالدیپ میں 4.7 فیصد گروتھ کا امکان ہے جبکہ نیپال میں5.1 فیصد، بنگلہ دیش میں 4.1 فیصد اور سری لنکا میں 3.5 فیصد گروتھ متوقع ہے۔