وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔