• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب---فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں دیا جائے گا۔

لاہور میں ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدرات کی۔

 اجلاس میں  لاہور کے اندر رواں ماہ 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

لاہور میں بسیں چلانے کےحوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔

سینئر وزیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے پنجاب کے بڑےشہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری بننے سے فضائی آلودگی میں کمی ہو گی۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ19 فروری تک 15 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز مکمل ہو جائیں گے۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ، معدنیات، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ، لائیو اسٹاک کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا۔

اسی دوران سینئر صوبائی وزیر نے کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظور بھی دی۔

قومی خبریں سے مزید