• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کا عمران اشرف کی سگی بہن ہونے کا دعویٰ، اداکار کے نہ پہچاننے کا شکوہ


معروف فلم، ٹی وی کے اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کا بیان سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کا دعویٰ ہے کہ میں مشہور اداکار عمران اشرف کی بہن ہوں، عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہے، بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔

خاتون کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ میں نے اپنے بھائی عمران اشرف کو بڑی دعاؤں سے مانگا تھا، مگر اب مشہور ہونے کے بعد عمران اشرف نے ناتا توڑ لیا ہے، جو دکھ کی بات ہے، مجھے اب بطور عمران اشرف کی بہن اپنی پہچان چاہیے۔

مذکورہ خاتون کو وائرل انٹرویو میں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف آئیں اور میرا ہاتھ پکڑ کر دنیا کے سامنے اعتراف کریں کہ میں ان کی بہن ہوں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ہم 3 بہنیں اور 2 بھائی ہیں، عمران اشرف بہت محنتی ہیں، ہم نے ان کی کامیابی کے لیے بے پناہ دعائیں کیں، آج وہ اتنی بلندیوں پر پہنچ گئے کہ انہیں اپنی بہن کی یاد بھی نہیں آتی۔

خاتون کے اس انٹرویو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

 اس معاملے پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید