وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی جانب سے ڈیفنس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 1 ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی جانب سے جاری کیے گئے اس فنڈ میں سے 1 ارب 7 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے 5 ارب 38 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں۔