• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی آزاد اور مضبوط عدلیہ کے حق میں ہیں، فیصل چوہدری

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی آزاد اور مضبوط عدلیہ کے حق میں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان سے مختلف امور پر صلاح و مشورے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا کہ 26ویں ترمیم نے عدلیہ کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، جو چیز حکومت کے خلاف جائے گی وہ کیس کسی اور کو ٹرانسفر ہو جائے گا۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سے صاف شفاف انصاف کا نظام تباہ ہو جائے گا، ہماری جماعت آزاد اور مضبوط عدلیہ کے حق میں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جلد انصاف کے سورج سے اندھیری رات ختم ہوگی، اپیکس کمیٹی میں جو الزامات لگائے گئے اس کا جواب دیں گے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ میری اہلیہ بھی اس غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے، تمام بار ایسوسی ایشنز میں عدلیہ کی آزادی و بحالی کےلیے مہم چلائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید