فضائی جنگی مشق’اسپیئرز آف وکٹری 2025ء‘ کے لیے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ جے ایف 17 تھنڈر، بلاک III لڑاکا طیاروں، گراؤنڈ اور ایئر کریو پر مشتمل ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے اڑان بھری، ان فلائٹ ایئر ٹو ایئر ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا گیا، مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس کے طیارے شریک ہیں۔
مشق میں پی اے ایف کے پائلٹس مختلف قسم کے جدید ترین جنگی طیاروں کے ساتھ حصہ لیں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی ایئر فورس مشق کے پانچویں دور کا انعقاد کر رہی ہے۔