پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔
مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق اور حق خودارادیت کے لیے یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آزادی کی جرأت مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔