• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان جنگجو خان محمد کے بدلے امریکی شہریوں کو رہا کر دیا گیا

امریکا میں قید افغان جنگجو خان محمد(تصویر سوشل میڈیا)۔
امریکا میں قید افغان جنگجو خان محمد(تصویر سوشل میڈیا)۔

افغان حکومت اور امریکا نے قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کیا ہے۔ 

کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا میں قید افغان جنگجو خان محمد کو امریکی شہریوں کے بدلے رہا کر دیا گیا۔ 

افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغان جنگجو خان محمد امریکا سے وطن واپس پہنچ گیا ہے، خان محمد تقریباً دو دہائی قبل گرفتار ہونے کے بعد امریکا میں عمر قید کاٹ رہا تھا۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے ساتھ افغان قیدی کی رہائی کی ڈیل قطر کی ثالثی میں ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید