چینی صدر شی جن پنگ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت ہوئی ہے۔
بیجنگ سے چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے گریٹ ہال آف پیپلز سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ویڈیو کال کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی سرکاری میڈیا نے چین اور روس کے صدور میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے چینی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کےلیے فائدہ مند رہا۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کے چین سے تعلقات عالمی معاملات میں مستحکم کردار ادا کرتے ہیں۔ روس اور چین کے تعلقات ایک دوسرے کیلئےکافی ہیں۔