• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ساتھ بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے کو تیار ہیں، چین

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں تجارت پر امریکا کے ساتھ تعاون کی امید ہے۔ چین امریکا کے ساتھ بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے کو تیار ہے۔ 

بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے امریکا چین سے دوطرفہ تعلقات میں استحکام بڑھانے پر کام کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکا کی دستبرداری پر تشویش ہے، کیوبا کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا امریکا کی غنڈہ گردی کو ظاہر کرتا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید