• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل آباد کاروں کا فلسطینی دیہات پر حملہ، 1 شخص شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کا منظر---فائل فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
مقبوضہ مغربی کنارے کا منظر---فائل فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

غزہ میں جنگ بندی کے اگلے روز اسرائیلی آباد کاروں نے اسرائیلی فورسز کے ساتھ مل کر مغربی کنارے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع 2 فلسطینی دیہات میں گھس کر عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے جواب میں فلسطینیوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

فلسطین میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے امریکا میں نئے صدر کی حلف برداری کے اگلے دن سے مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں اور فورسز کی جانب سے اس تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے دفتر کی جانب سے فلسطینی دیہات میں ایک نوجوان کے قتل پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے یہ کارروائیاں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں، جس پر ادارے کو تشویش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید