• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا عالمی ادارہ صحت سے نکل جائیگا، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے


امریکا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) سے نکل جائے گا، نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔ عالمی صحت کے ادارے نے کوویڈ 19 اور دیگر بین الاقوامی صحت کے بحرانوں کو ناقص طریقے سے سنبھالا۔

ٹرمپ نے کہا، ’ڈبلیو ایچ او رکن ممالک کے غیر مناسب سیاسی اثر و رسوخ کے تحت آزادانہ طور پر کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور امریکا سے غیر منصفانہ طور پر بھاری ادائیگیوں کا مطالبہ کیا، جو چین جیسے دیگر بڑے ممالک کے فراہم کردہ فنڈز کے مقابلے میں غیر متناسب ہیں۔‘

ٹرمپ نے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا، ’ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ہمیں دھوکا دیا، ہر کوئی امریکا کو دھوکا دیتا ہے۔ یہ اب مزید نہیں ہوگا۔‘

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے بعد امریکا آئندہ 12 ماہ کے اندر اقوام متحدہ کے اس صحت کے ادارے سے علیحدگی اختیار کرے گا اور اس کے کام کےلیے تمام مالی تعاون روک دے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا ڈبلیو ایچ او کا سب سے بڑا مالی معاون ہے جو اس کے مجموعی فنڈز کا تقریباً 18 فیصد فراہم کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید