• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ بات درست نہیں کلنٹن باتھ روم گئے، نواز شریف کی سزا سے متعلق چیف جسٹس سے بات کی، نسیم اشرف


سابق چئیرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ بل کلنٹن باتھ روم گئے اور نواز شریف کی سزا سے متعلق چیف جسٹس سے بات کی۔

سابق چئیرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کی کتاب کی تقریب رونمائی پشاور میں منعقد ہوئی۔ 

اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر روشنی ڈالی ہے۔ 

ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا خارجہ پالیسی، افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان کو کیا چینلجز رہے، سب کا جائزہ لیا۔

انھوں نے کہا جو میں نے دس پندرہ سال میں دیکھا وہی لکھا۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اس وقت پاکستان آئے جب یہاں فوجی حکومت تھی اور ہم پر بہت سی پابندیاں تھیں۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ بل کلنٹن باتھ روم گئے اور نواز شریف کی سزا سے متعلق چیف جسٹس سے بات کی۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا یہ سچ ہے کہ بل کلنٹن نے واضح کیا تھا کہ نواز شریف کو سزائے موت نہیں ہونی چاہیے۔ 


ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کتاب میں لکھا ہے کہ پاکستان کو سوشل انڈیکیٹر پر خطرات ہیں اور ملکی بقا کو خطرہ ہے۔ 

انھوں نے کہا ٹرمپ کے آنے پر پاکستان سے امریکا کے تعلقات اچھے ہوں گے، پاک افغان تعلقات میں بھی ٹرمپ کا کردار ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید